اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جان بوجھ کر لوگوں کو کورونا میں مبتلا کیا جا رہا ہے ' - قرنطینہ

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں گزشتہ دنوں سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

'جان بوجھ کر لوگوں کو کورونا میں مبتل کیا جا رہا ہے '
'جان بوجھ کر لوگوں کو کورونا میں مبتل کیا جا رہا ہے '

By

Published : Jun 4, 2020, 6:49 PM IST

وہیں قرنطینہ سینٹرز میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے وہاں رکھے گئے افراد نے انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر لوگوں کو اس بیماری میں مبتلا کر رہے ہیں۔

'جان بوجھ کر لوگوں کو کورونا میں مبتل کیا جا رہا ہے '

اسی سلسلے میں قرنطینہ سینٹرز میں رکھے گیے ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے بلند و بانگ سرکاری دعووں کے باوجود انھیں غیر معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

ادھر انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون قرار پائے علاقوں میں سرویلانس ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ مثبت افراد سے رابطے میں آئے افراد کو قرنطینہ میں رکھا جا سکے۔

ادھر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد بجہ ونی کے مقام پر تیس بیڈوں پر مشتمل ایک نئے قرنطینہ سینٹر کا قیام عمل میں لایا ہے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ سب ضلع میں نیا قرنطینہ سینٹر کھولا گیا ہے جبکہ دیگر ضروری اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سینٹرز میں موصولہ شکایت کا وہ جلد ہی جائزہ لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details