اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: 'محکمہ صحت کے مشوروں پر عمل کیا جائے' - شوکت اعجاز بھٹ

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے جاری کردہ مشوروں پر عمل کریں۔

QUARANTINE CENTERS ESTABLISHED IN KULGAM
کورونا وائرس: کولگام میں قرنطینہ مراکز قائم

By

Published : Mar 22, 2020, 8:10 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بھٹ نے آج افسران کی ٹیم کے ہمراہ کولگام کے مختلف کورونا وائرس مراکز کا دورہ کیا، جو کووڈ 19 کے مشتبہ مریضوں کے لئے قائم کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس: کولگام میں قرنطینہ مراکز قائم

ضلع میں دو سو سے زائد بستروں پر مشتمل کووڈ 19 مراکز قائم کیے گیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلہ میں افسران سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی۔

انہوں نے دوسری عمارتوں کا بھی دورہ کیا جن کو کورونا وائرس مراکز (قرنطینہ مراکز) کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں گوجر بکروال ہاسٹل، جی این ایم کالج، بیتُ الہلال و دیگر سرکاری و غیر سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر گور نہ کریں اور سرکاری اعداد و شمار پر ہی بھروسہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details