پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قاضی گنڈ کے کاکاپورہ علاقے میں مقامی باشندوں نے آج ڈی سی آفس کے باہر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی پر لاپروائی برتنے کا الزام لگایا۔احتجاج میں شامل لوگ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی مانگ کی۔
احتجاج میں شامل مقامی خواتین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے انہیں پینے کے صاف پانی کے مسائل کا سامنا ہے ۔ وہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج تک محمکہ جل شکتی کے افسران کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی مسئلہ حل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔