ساہتیہ اکاڈمی کی جانب گزشتہ دنوں سال 2021 کے لئے مختلف زبانوں اور زمروں کے لئے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا، کشمیری ادب و زبان کے لیے بال ساہیتہ پُرسکار قمر حمیداللہ کی کتاب " ڈالی" کے لیے دیا گیا۔ Sahitya Puraskar for The Book Dael
75 سالہ قمر حمیداللہ پیشے سے ایک ریٹایرڈ ٹیچر ہیں۔ انہوں نے سات کتابیں لکھی ہیں۔ اس سے قبل ان کی کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ عدل فاروقی اور ڈائلی چھکن ہنز پہلے ہی مارکیٹ میں ہیں۔
قمر حمیداللہ کی کامیابی پر اہل خانہ کافی خوش ہیں۔ ادبی انجمنوں نے قمر حمیداللہ کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ریٹائرڈ ٹیچر اور مصنف کی بیٹی وحید الرحمن نے کہا کہ ان کے والد قمر حمیداللہ کو بچپن سے ہی پڑھائی لکھائی میں بڑی دلچسپی تھی۔ انہوں نے ہمیشہ سے ہی اپنا وقت مطالعہ کرتے ہوئے گزارا ہے۔