اردو

urdu

ETV Bharat / state

عسکریت پسند تنظیم میں ایک اور نوجوان شامل - millitant

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے براوبنڈنہ علاقے سے ایک اور نوجوان نے عسکریت پسند تنظیم جیش محمد میں شمولیت اختیار کی ہے۔ہاتھ میں بندوق لیے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئی۔

جیش محمد میں ایک اور نوجوان شامل

By

Published : Jul 22, 2019, 5:54 PM IST

ضلع پلوامہ کے براوبنڈنہ علاقے سے ایک اور نوجوان نے جیش محمد عسکریت تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

انتظامیہ کی طرف جہاں یہ دعوے کئے جا رہے ہیں کہ عسکریت پسندوں میں نوجوانوں کی شمولیت میں کافی کمی آئی ہے وہی آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ براوبنڈنہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے سوشل میڈیا پر ہاتھوں میں ہتھیار لئے ہوئے تصاویر جاری کر کے عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہونے کا انکشاف کر دیا ہے۔

اس نوجوان کی شناحت عاقب احمد وانی کے بطور ہوئی ہے۔ عاقب احمد اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایم اے کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق عاقب احمد وانی جون کو گھر سے لاپتہ ہوئے تھے اس سلسلے میں اس کے گھر والوں نے کیس بھی درج کروایا تھا۔

عاقب احمد وانی کا بڑا بھائی بھی عسکریت پسند تھا جس کو 2008 میں ضلع کپورہ کے لولاب میں ہلاک کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details