جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کی رات کو ملک پورہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک (آٹو) لوڈکیر کو روکا اور آٹو کی تلاشی کے دوران فورسز نے آٹو سے ایک اے کے 47 رائفل اور میگزین برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
وہیں فوج کے مطابق آٹو ڈرائیور مدثر ہی عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے ظہور لون (ساکن اندیر پلوامہ) کو لے جارہا تھا۔ اگرچہ ظہور فرار ہوگیا۔ تاہم آٹو سے ایک اے کے 47 رائفل اور میگزین برآمد کیا گیا ہے۔
عسکریت پسندوں کے معاون گرفتار
ضلع پلوامہ کے ملک پورہ میں مشتبہ عسکریت پسند گرفتار کیے گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
عسکریت پسندوں کے معاون گرفتار
وہیں فوج کے مطابق مدثر احمد بطور عسکری معاون کے طور پر کام کررہا ہے۔
گرفتار شدہ آٹو ڈرائیور کی شناخت مدثر احمد الائی ولد بشیر احمد الائی ساکن ترچھل پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔
مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔