اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: خستہ حال سڑک کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا - پلوامہ ای ٹی وی بھارت خبر

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دربگام سے پکھر پروہ تک سڑک کی خستہ حالی کے سبب مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عوام کو مشکلات کا سامنا
عوام کو مشکلات کا سامنا

By

Published : Jun 17, 2021, 6:03 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک گذشتہ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکارہے۔ اور حکومت نے اس معاملے کی طرف تاحال توجہ مبذول نہیں کی ہے۔ سڑک کے خستہ حال ہونے کے سبب سے چند روز قبل ایک ٹرک اس سڑک پر پھنس گئی تھی۔ جس کے بعد سڑک پر ایک گھنٹے کے لیے ٹریفک جام ہوگیا تھا۔

عوام کو مشکلات کا سامنا

پکھرپورہ سے پلوامہ جاتے ہوئے ایک گاڑی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر گاڑیوں کا چلنا ہر گذرتے دن کے ساتھ مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اور گاڑی پلٹنے کا بھی خدشہ لگا رہتا ہے۔ جو کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈرائیور نے انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس سڑک کو جلد سے جلد مرمت کیا جائے۔ تا کہ لوگوں کو مشکلات سے نجات ملے۔

اس معاملہ پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ آر اینڈ بی کے جے ای ای، راجپورہ، جاوید احمد کا کہنا ہے کہ اس سڑک کی مرمت آنے والے کچھ ہی دنوں میں کی جائیگی۔ اور لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details