پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پرچھو فروٹ منڈی میں کام کرنے والے کاروباری انتظامیہ سے نالاں ہیں۔ کاروباریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ان کے جذبات کو مجروح کر رہی ہے۔ انہوں نے حق اور انصاف کے لئے نعرہ بازی بھی کی۔
Pulwama Fruit Growers Protest میوہ صنعت سے وابستہ کارباری انتظامیہ کی عدم توجہی سے نالاں - پرچھو فروٹ منڈی
ضلع پلوامہ کے میوہ صنعت سے وابستہ کارباریوں نے انتظامیہ کی عدم توجہی سے نالاں ہوکر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے دکان تعمیر کرنے کے نام پر کاروباریوں سے موٹی رقم لی لیکن آج تک دکان بناکرنہیں دیا۔
فروٹ منڈی پرچھو پلوامہ کے صدر جاوید احمد نے اس ضمن میں کہا کہ سال 2007 سے ہم یہاں پر اپنا کاروبار کررہے ہیں۔زیادہ تر کاروباری برسوں سے یہاں ہیں، لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2007 میں محمکہ ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ منڈی میں دوکانیں تعمیر کی جائیں گی ۔اس کے لئے منڈی میں کام کرنے والے 214 افراد نے کاغذات جمع کروائے۔
یہ بھی پڑھیںـ:J&K Wushu Team Won Gold ووشو چیمپیئن شپ میں کشمیر کی کیفہ شاہ نے گولڈ میڈل جیتا
انہوں نے کہا کہ اس نوٹیفکیشن میں یہ کہا گیا تھا کہ ہم 80 ہزار میں دوکان تعمیر کریں گے جس کے ہر ایک شخص سے 20ہزار پیشگی رقم لی جائے گی جبکہ باقی 60 ہزار روپے دکان کی تعمیر مکمل ہونے اور اس کو سپرد کرنے بعد ادا کرنا پڑے گا، لیکن آج پھر سے محکمہ کے اعلی افسران نے اور ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ 2007 نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ 20 ہزار روپے اس وقت انہوں نے محمکہ کے پاس جمع کئے تھے وہ ان کو واپس دئیے جائیں گے۔