پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ مسلسل بارش کی وجہ سے کسانوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو احتیاطی تدابیرپر عمل کرنے کی ہدایت دی۔ اس ضمن میں محمکہ باغبانی کے ایک افسر محمد شفیع نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم احتیاطی تدابیر اور ضروری ہے۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اچھی دھوپ کے بعد جب بارش ہوتی ہے تو میوہ جات میں محتلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے جس کو روکنے کے لئے کسانوں کو تیار رہنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ امسال کے آغاز میں بارشیں ہوئی تھی جس سے سکیب جیسے بیماری لگنے کا خطرہ تھا لیکن اب پچھلے کئی دنوں سے ایک اچھی دھوپ تھی جس کے بعد اچانک بارشیں شروع ہوئی جس سے میوہ جات میں اب دیگر بیماریوں کا احتمال ہیں۔