ڈپٹی کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر راگھو لانگر، جو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے سربراہ بھی ہیں نے ایک حکم جاری کیا جس میں لکھا ہے کہ' تبلیغی جماعت کے افراد مختلف علاقوں سے ضلع کا رخ کررہے ہیں جس وجہ سے اس علاقے میں کووڈ19 انفیکشن پھیلنے کی خدشات موجود ہیں۔'
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ' زیادہ تر، واپس آنے والے تبلیغی جماعت ضلع کی کچھ مساجد میں رہائش پذیر ہیں جو ان مساجد کو وہاں آنے والے دوسرے لوگوں میں بھی انفیکشن کے پھیلاؤ کا خطرہ بنا سکتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ "کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ، اب ایسی مساجد کو قرنطینی علاقوں کے طور پر اعلان کرنا محسوس ہوتا ہے جہاں تبلیغی جماعت رہ رہی ہے یا پناہ لے رہی ہے ۔