اطلاعات کے مطابق ان افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا اوران کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جب انھوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کرتے ہوئے ایک مقامی مسجد میں اکٹھے نماز ادا کی۔
پولیس ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے صرف موزن کو ہی مسجدوں میں اذان دینے کی اجازت دی تھی اور اونتی پورہ پولیس نے اس بارے میں لگاتار لاوڈ اسپیکرز کے ذرئعے اعلان بھی کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 'آج اونتی پورہ علاقے میں ایک مقامی مسجد کے ساتھ وابستہ ان افراد نے سرکاری احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک ساتھ نماز ادا کی اور جب وہ مسجد سے باہر آئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 38/2020 درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سرکاری احکامات پر عمل درآمد کریں تاکہ کورونا وائرس جیسے خطرناک بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ سرینگر میں کورونا وائرس سے آج پہلی موت کے بعد پوری وادی میں اضطراب پیدا ہوا ہے۔