پونچھ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سماجی تنظیم پبلک ویلفیئر فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز کی قیادت میں فرنٹ کے دیگر اراکین نے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اورمقامی باشندوں کے درمیان راشن کیٹس تقسیم کیا۔اس موقع پر تنظیم کے اراکین نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور انہیں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ راشن کیٹس تقسیم کرنے کے بعد فرنٹ کے چیئرمین زوراور سنگھ شہباز نے کہا کہ اس دنیا میں انسان کا واحد مقصد انسانیت کو فروغ دینا ہے۔ غریبوں، لاچاروں اور ضرورتمندوں کی مدد کرنا ہے، غریبوں کی مدد کرنے والا ہی انسانیت کے دین کی تکمیل کرسکتا ہے۔جو دکھ کو اپنا نہیں مانتا۔دکھ کو سمجھنے والا ہی مدد کے لیے آگے آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو غریب اور نادار لوگوں کی مدد نہیں کر سکتا اس کا اس دنیا میں آنا بے کار ہے۔ لعنت اور اسے جڑوں سے مٹانے کی ضرورت ہے۔اس کے لیے ہم سب کو کوششیں کرنی چاہئیں، یہ تب ہی ہوگا جب سب کو تعلیم اور انصاف ملے گا، ہمیں ہر بچے کو تعلیم دینی ہوگی تاکہ ملک و ملت سے غربت کا خاتمہ ہوسکے۔