اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: پینے کے پانی کو بوند بوند ترستی عوام - مقامی آبادی کو ندی نالوں سے پانی حاصل کرکے استعمال کرنا پڑرہا ہے

وادیٔ کشمیر میں جہاں قُدرت نے پانی کے بے پناہ ذخائر پیدا کئے ہیں. اس کے باوجود بھی وہاں کے لوگ آج بھی پینے کے پانی کو بوند بوند ترس رہے ہیں۔

بجبہاڈہ: پینے کے پانی کو بوند بوند ترستی عوام
بجبہاڈہ: پینے کے پانی کو بوند بوند ترستی عوام

By

Published : Oct 11, 2021, 12:54 PM IST

وادیٔ کشمیر میں جہاں قُدرت نے پانی کے بے پناہ ذخائر پیدا کئے ہیں. اس کے باوجود وہاں کے لوگ آج بھی پینے کے پانی کو بوند بوند ترس رہے ہیں۔ علاقہ میں پانی کی قلت کے باعث مقامی لوگوں کو گاڑیوں میں پانی منگوانا پڑتا ہے، اور اس کے برعکس پانی حاصل کرنے کے لیے مقامی خواتین کو گھنٹوں انتظارکرنا پڑتا ہے۔

ویڈیو

اس سلسلے میں آج بیورہ کے مقامی باشندوں نے پانی کی قلت کے پیش نظر ضلع انتظامیہ سمیت محکمۂ جل شکتی کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ بجبہاڑہ علاقے کو سریگفوارہ میں موجود فلٹریشن پلانٹ سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے، جس کا پانی کافی ناقص ہوتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اعجاز احمد بتاتے ہیں محکمۂ جل شکتی کی جانب سے کچھ دنوں پہلے پانی کی پائپیں بچھائی گئی، لیکن پائپیں تو بچھائی گئی لیکن آج تک وہ فعال نہیں ہوسکا۔

بجبہاڑہ علاقے میں وقت پر اور مناسب مقدار میں پانی سپلائی نہیں کیے جانے کے سبب لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘پڑتا ہے اس سلسلے میں مقامی باشندہ غلام حسن بتاتے ہیں کہ محکمۂ جل شکتی سے علاقے میں پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے کئی مرتبہ رجوع کیا گیا تاہم لوگوں کے جائز مطالبے کو ہر بار نظر انداز کیا گیا۔‘‘

اس تعلق سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجینیئر نائمہ اختر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کو فعال بنانے کے غرض سے مذکورہ پلانٹ پر چند روز کے اندر صفائی کا کام شروع کیا جائے گا، تاکہ مقامی لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوسکے، انہوں نے کہا کہ محکمۂ جل شکتی نے مذکورہ علاقہ کی کثیر آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں پانی کی سپلائی کو مزید بہتر بنانے کے غرض سے ایک اور اسکیم لاگو کی ہے، جس پر کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے اعلیٰ حکام کی ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ اب مقامی آبادی کو ندی نالوں سے پانی حاصل کرکے استعمال کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فلٹریشن پلانٹ سے آبادی کو بھی پانی مہیا کرایا جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details