اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sub Registrar In Pulwama پلوامہ میں مستقل سب رجسٹرار کی تعیناتی کا مطالبہ

پلوامہ میں مستقل سب رجسٹرار کی تعیناتی کا عوام کجنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عوام نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ ضلع میں ایک مستقل سن رجسٹرڈ کو تعینات کیا جائے تاکہ ان کے درپیش مسائل کا وقت پر ازالہ ہوں۔

پلوامہ میں مستقل سب رجسٹرار کی تعیناتی کا مطالبہ
پلوامہ میں مستقل سب رجسٹرار کی تعیناتی کا مطالبہ

By

Published : Jul 13, 2023, 3:35 PM IST

پلوامہ میں مستقل سب رجسٹرار کی تعیناتی کا مطالبہ

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کئی ایسے سرکاری دفاتر ہے جو افسران کے بغیر یا پھر دوسرے محکموں کے افسران کو چارج دے کر چلائے جا رہے ہیں جس سے دونوں دفتروں کا کام متاثر ہوتا ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔ وہی سب رجسٹرار پلوامہ کو بھی حل ہی یہاں دوسرے جگہ منتقل کردیا گیا جس کے بعد سب رجسٹرار کا چارج اے سی ار پلوامہ یعنی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو دیا گیا لیکن عوام کے مطابق دوجگہوں پر چار دینے کی وجہ سے دونوں دفاتروں میں کام متاثر ہو رہا ہے جبکہ عوام کی مشکلات میں دن بے دن اضافے ہوتا ہیں-

یہ بھی پڑھیں:Gurez Hoteliers Association ہوٹل مالکان کا گاہکوں سے من مانی رقم وصول کرنے سے انکار

اس ضمن میں ایڈوکیٹ شوکت یوسف نے بات کرتے ہوئے کہا افسران کو اضافی چارج دینے کی وجہ سے دفاتروں میں کام کاج متاثر ہوتا ہے جبکہ عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب رجسٹرار کا چارج اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کو دیا گیا ہے جس سے دونوں محکموں کا متاثر ہوتا ہے اور دونوں دفتروں میں عوام کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ضلع میں مستقل سب رجسٹرڈ کو تعینات کریں تاکہ عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مقامی باشندوں نے کہاکہ مستقل سب رجسٹرار ہونے پر کام آسان ہو سکتا ہے۔ لوگوں کو زیادہ پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details