جموں و کشمیر کے ترال میں عوامی مشکلات کے فوری طور پر حل کے لیے ترال انتظامیہ نے آج بٹ نور ترال میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔ جس میں دیہی علاعے سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اس دربار میں شرکت کی۔ اور اپنی اپنی مسائل لوگوں نے متعلقہ افسران کے سامنے رکھے۔
ترال کے بٹ نور میں عوامی دربارِ منعقد - ترال انتظامیہ کی جانب سے آج بٹ نور ترال میں
ترال انتظامیہ کی جانب سے بدھ کے روز بٹ نور ترال میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔ جس میں دیہی علاعے سے آئے بڑی تعداد میں لوگوں کے مسائل کو حل کیا گیا۔
ترال کے بٹ نور میں عوامی دربارِ منعقد
اس تعلق سے مقامی باشندہ قاسم خان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوامی دربار سے ان کو بہت سے امیدیں ہیں اور آج انھوں نے اپنے مشکلات حکام کے سامنے رکھی ہے جس کو حل کرنا اب ان کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں:
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ آج ترال انتظامیہ نے ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا ہے جس میں دور دراز آئے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی، اس دربار میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کئی سارے مسائل سامنے رکھے۔