اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ ماہ سے سرکاری وظیفہ سے محروم - وظیفہ نہ ملنے کی وجہ

ساوتھ کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن اننت ناگ کی جانب سے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پانچ ماہ سے سرکاری وظیفہ سے محروم
پانچ ماہ سے سرکاری وظیفہ سے محروم

By

Published : Jan 23, 2020, 4:18 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 3:07 AM IST

پریس کانفرنس کے دوران کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن اننت ناگ کے جنرل سکریٹری اویس احمد نے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ ماہ سے سرکاری وظیفہ سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

پانچ ماہ سے سرکاری وظیفہ سے محروم

انہوں نے کہا کہ وہ ہر ماہ محکمہ سماجی بہبود اننت ناگ کے دفتر کا چکر کاٹ رہے ہیں تاہم انہیں وظیفہ نہ ملنے کی وجہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی بتایا جا رہا ہے نتیجتاً ہر بار انہیں مایوس ہو کر واپس لوٹنا پڑتا ہے۔

انہوں نے حکومت سے متعلقہ محکمہ کے دفتر کو انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ میں یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان کے ماہانہ وظیفہ کو ایک ہزار سے بڑھا کر تین ہزار کیا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 3:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details