اردو

urdu

ETV Bharat / state

صفائی ملازمین کی ہڑتال سے عوام پریشان - اکھل بھارتیہ صفائی مزدور سنگھ کے بینر تلے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ملازمین

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں میونسپل کونسل سے منسلک عارضی صفائی ملازمین کی ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے قصبہ میں صاف سفائی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

صفائی ملازمین کی ہڑتال سے عوام پریشان
صفائی ملازمین کی ہڑتال سے عوام پریشان

By

Published : Mar 3, 2020, 7:27 PM IST

اکھل بھارتیہ صفائی مزدور سنگھ کے بینر تلے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ملازمین نے بتایا کہ وہ مانگیں پوری ہونے تک کام ملتوی کرکے ہڑتال جاری رکھیں گے۔

صفائی ملازمین کی ہڑتال سے عوام پریشان

احتجاج میں شامل ملازمین نے بتایا کہ اُن کے ساتھ صرف جھوٹے وعدے کئے جاتے ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے عارضی صفائی ملازمین کی مستقلی کے مطالبے کویکسر مسترد کیا جاتا رہا ہے لیکن اب وہ مزید صبر نہیں کر سکتے ہیں۔

اکھل بھارتیہ صفائی مزدور سنگھ کے رہنما نے کہا کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے ایس۔آر۔او 520 کی سخت الفاظ میں مزاحمت کرتے ہیں اس کو فوری طور منسوخ کیا جائے اور عارضی صفائی ملازمین کو ایس۔آر۔او 64 کے تحت ہی مستقل کیا جائے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ریاستی انتظامیہ جلد از جلد عارضی صفائی کرمچاریوں کی مانگیں پوری کریں بصورت دیگر وہ پیدل جموں مارچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو صفائی ملازمین نے کام چھوڑ کر ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور حکومت کو پندرہ یوم کا وقت دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details