یہ احتجاج عوامی اتحاد پارٹی اور جموں و کشمیر پیپلز یونائیٹیڈ فورم کی طرف سے انجینیئر رشید کی صدارت میں کیا گیا اور انہوں نے تین روز تک سِول سکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کرنے کی بات کہی ہے۔
گوریز کو کرنہ سے جوڑنے والی ٹنل کو جلد سے جلد بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انجینیئر رشید نے کہا کہ 'گوریز کو کرنہ سے جوڑنے والی ٹنل تعمیر کرنے سے عوام کو کافی راحت ملے گی۔'
گوریز ۔ کرنہ ٹنل جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ - جموں و کشمیر پیپلز یونائیٹیڈ فورم
ریاست جموں و کشمیر میں عوامی اتحاد پارٹی اور جموں و کشمیر پیپلز یونائیٹیڈ فورم نے گوریز کو کرنہ سے جوڑنے والی ٹنل کو جلد سے جلد بنانے کے لیے سِول سکریٹریٹ کے باہر احتجاج کیا۔
گوریز ۔ کرنہ ٹنل جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ
انجینیئر رشید نے کہا کہ 'کشمیر سرد خطہ ہے اور سردیوں کے مہینوں میں اکثر قومی شاہراہ بند رہتی ہے جس سے کشمیری عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔'
انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹنل کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔