جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پانی کی قلت سے پریشان عوام نے احتجاج کیا۔۔
اننت ناگ میں پانی کے لیے احتجاج - محکمہ جل شکتی
ضلع اننت ناگ کے ڈورو آر بل میں عوام نے پینے کے پانی کی قلت پر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ’’ہمیں پانی کی دستیابی سے محروم کیا جا رہا ہے اور بار بار درخواست دینے اور گزارشات کے باوجود متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ ہماری مشکلات کو حل کرنے کی زحمت گوارا نہیں کر رہی ہے۔‘‘
احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ پینے کا پانی لانے کے لیے انہیں تقریبا ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا: ’’بعض اوقات ہم تالاب اور ٹیوب ویل کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں جس سے ہماری صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔‘‘