جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لارکی پورہ علاقے میں چند روز قبل کانگریس سے وابستہ اجے پنڈتا نامی ایک سرپنچ پر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی جس میں وہ ہلاک ہوگئے۔ سرپنچ کی ہلاکت پر کشمیری پنڈتوں و سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
سر پنچ کی ہلاکت کے خلاف جموں میں احتجاج
جموں خطے میں آج آل انڈیا کشمیری سماج اور کشمیری پنڈت پنچ و سرپنچوں نے اجے پنڈتا کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔
سر پنچ کی ہلاکت کے خلاف جموں میں احتجاج
سنیتا کول نے کہا کہ 'ہم نے حکومت سے کئی بار کہا کہ ہمیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔' دیگر کشمیری پنڈت ویریندر کا کہنا تھا کہ 'یہ بات قابل مذمت ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو حکومت نے آج تک سکیورٹی فراہم نہیں کی جس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ وہ ہماری حفاظت کے لئے کتنا سنجیدہ ہیں اور اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہوں نے حکومت سے وادی میں منتخب نمائندوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔