شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بجلی کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن سوپور کی طرف سے ایک زور دار احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے جو کنٹریکٹ محکمہ بجلی کی طرف سے لیا تھا جس کے تحت ہم نے گھر گھر بجلی ٹرانسفارمر لگائے ہیں۔ لیکن ان کی پیمنٹ محکمہ نے ابھی تک واگزار نہیں کی جس کی وجہ سے وہ ذہنی کوفت کے شکار ہوئے ہیں۔
بجلی کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن کا احتجاج
وادی کشمیر میں بجلی کنٹریکٹرس ایسو سی ایشن کی طرف سے سوپور میں زور دار احتجاج کیا گیا۔
بجلی کنٹریکٹیرس ایسوسیشن کی طرف سے احتجاج
اسی سلسلے میں ہم نے آج یہ احتجاج کشمیر بھر میں کیا۔ ہماری طرف سے گورنر انتظامیہ کو یہی مودبانہ اپیل ہے کہ جلد از جلد ہماری رکی ہوئی رقم کو واگزار کریں تاکہ آگے ہم بھی اپنا کام اچھے طریقے سے انجام دے سکیں۔