جموں کشمیر کے ضلع ادھم پور کے علاقہ بیرما پُل کے قریب گذشتہ شام خاتون کی نعش ملنے سے سراسیمگی پھیل گئی۔
خاتون کی پُراسرار موت کے خلاف احتجاج واقعے کے اطلاع ملتے ہی ہلاک شدہ خاتون کے رشتہ داروں نے آج ڈسٹرکٹ کمشنر آفس کے باہر احتجاج کیا اور متوفی کی موت کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
لواحقین کا الزام ہے کہ 'پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی'۔ انہوں نے کہا پولیس کی جانب سے کوئی مدد فراہم نہیں کی جارہی ہے اور نہ ہی ہسپتال کی جانب سے اب تک پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کی گئی ہے۔
احتجاجی افراد نے ضلع انتطامیہ سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی باریکی سے تحقیقات کی جائے اور حقیقت عوام کے سامنے لائی جائے۔