اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کو یونین ٹریٹری بنانے کے خلاف جموں میں احتجاج - کانگریس

جموں و کشمیر کانگریس ونگ کے یوتھ صدر ادیو سنگھ چب نے احتجاج کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست کی حیثیت ختم کرکے ہمیں مہنگائی اور غریبی میں دھکیل دیا ہے جو کہ ریاست جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کے خلاف ہے۔

جموں کشمیر کو یونین ٹریٹری بنانے کے خلاف جموں میں احتجاج

By

Published : Nov 15, 2019, 5:01 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں آج انڈین نیشنل کانگریس کے کارکنوں نے ریاستی یوتھ صدر ادیو سنگھ چب کی صدارت میں جموں و کشمیر کو مرکز کے زیرانتظام علاقہ بنانے کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج کررہے کانگریس یوتھ کارکنوں نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی کی اور ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے حق میں نعرے بازی کی۔

جموں کشمیر کو یونین ٹریٹری بنانے کے خلاف جموں میں احتجاج

جموں کشمیر کانگریس ونگ کے یوتھ صدر ادیوسنگھ چب نے احتجاج کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار نے ریاست کی حثیت ختم کرکے ہمیں مہنگائی اور غریبی میں دھکیلا ہے جو کہ ریاست جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر سے قبل ہی دونوں مرکزی زیر انتظام علاقوں کے لیے لیفٹنٹ گورنرز کی تقرری کا حکمنامہ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں جموں و کشمیر کے لیے گریش چندر مرمو اور لداخ کے لیے آر کے ماتھر کو لیفٹیننٹ گورنر تعینات کیا گیا ہے جبکہ موجودہ گورنر ستیہ پال ملک کو گُواہ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details