اردو

urdu

ETV Bharat / state

یاسین ملک کی گرفتاری کے خلاف سرینگر میں احتجاج - separatists Protest

سرینگر کے پائین شہر میں بندشیں عائد کی گئی تھیں جبکہ  مسلسل دوسری مرتبہ تاریخی جامع مسجد نوہٹہ میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔

Yaseen Malik

By

Published : Mar 8, 2019, 6:21 PM IST


سرینگر کے پائین شہر میں بندشیں عائد کی گئی تھیں جبکہ مسلسل دوسری مرتبہ تاریخی جامع مسجد نوہٹہ میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔

مشترکہ علیحدگی پسندوں کے حامیوں نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک پر پی ایس اے عائد کرنے اور جماعت اسلامی پر عائد پابندی اور ان کے کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف نماز جمعہ کے بعد سرینگر کے مائسمہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں بھاری تعداد میں مشرکہ مزاحمتی قیادت کے رہنماؤں کے حامیوں نے شرکت کی۔ احتجاج میں شریک کارکنان نے مرکزی سرکار کی جانب سے مذہبی تنظیم جماعت اسلامی پر عائد پابندی پر زبردست نعرے بازی کی۔

وہیں حال ہی میں یاسین ملک پر پی ایس اے عائد کرنے کے بعد انہیں کوٹ بلوال جیل منتقل کرنے کے خلاف بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

احتجاجیوں نے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کی فوری رہائی اور آزادی کےحق میں نعرے بلندکرتے ہوئے جماعت اسلامی پر عائد پابندی کو جلد از جلد واپس لینے پر زور دیا۔

احتجاجیوں نے لبریشن فرنٹ کے چیرمین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ علیحدگی پسندوں کی مشترکہ قیادت کی جانب سے جمعے کو کشمیر بند کی اپیل کے پیش نظر آج ہڑتال کے سبب عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

دریں اثناء میرواعظ مولوی عمر فاروق کو کل شام ہی انکی رہائش گاہ واقع نگین میں نظر بند کر دیا گیا۔ سرینگر کے پائین شہر میں بندشیں عائد کی گئی تھیں جبکہ آج مسلسل دوسری مرتبہ تاریخی جامع مسجد نوہٹہ میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details