اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

نگواڈ دمحال ہانجی پورہ کولگام کے لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کیا۔

کولگام: محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج
کولگام: محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 23, 2020, 8:01 PM IST

جموں و کشمیر: نگواڈ دمحال ہانجی پورہ کولگام کے لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کیا۔

ویڈیو

اس دوران لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'متعلقہ محکمہ کو پانچ سال پہلے حکومت نے کھوری بٹہ پورہ سے بنگواڈ بالا تک سڑک بنانے کا کام سونپا تھا جو دو سال کے اندر مکمل کرنا تھا لیکن پانچ سال گزر جانے کے بعد بھی سڑک مکمل نہیں ہوپایا۔

گزشتہ کچھ روز قبل پھر سے اس سڑک کا کام شروع ہوا ہے اور محکمہ کی جانب سے سڑک کو بنانے میں بولڈر اور مٹی بچھا کر اوپر سے میگڈم کو بچھایا جا رہا ہے جو کامیاب نہیں ہے۔

اس لئے مقامی لوگوں احتجاج کے ذریعے ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام سے گزارش کی ہے کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ذریعے جو کام ہورہا ہے اس کو آچھی طرح سے کرایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details