اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج - محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شلوت سوناواری میں مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کے دوران شلوت کی واٹر ٹینکی کو تالا لگادیا-

محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 2, 2019, 3:12 PM IST

مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شلوت کی واٹر ٹینکی میں آلودہ پانی لوگوں کو سپلائی کیا جارہا ہے جس سے بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے-

محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ پانی میں کیڑے اور دیگر گندی چیزیں روز نظر آتی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹینک کی صفائی کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا ہے اور غلیظ پانی لوگوں کو سپلائی کیا جارہا ہے-

انہوں نے بطور احتجاج واٹر ٹینکی پر تالا لگایا اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ جب تک اس کی صفائی کا عمل شروع نہیں ہوگا تب تک واٹر ٹینکی کو مکمل طور بند رکھیں گے۔

لوگوں نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ غلیظ پانی لوگوں کو سپلائی کیا جارہا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details