مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'کئی روز سے ان کے علاقے میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے جس کے سبب شدید گرمی کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ نالے کا گندا پانی پینے کے لیے مجبور ہیں جس سے ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔'
پانی کے لیے احتجاج - محکمہ پی یچ ای
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کہنوسہ علاقے میں مقامی لوگوں نے محکمہ پی یچ ای کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
پانی کے لیے احتجاج
احتجاج کے دوران باںڈی پورہ سوپور شاہراہ آمدورفت کے لیے کئی گھنٹوں تک بند رہی۔ احتجاج میں شامل مقامی باشندوں نے کہا کہ 'انہوں نے کئی بار اس سلسلے میں محکمے سے شکایت کی تاہم یقین دہانیوں کے باوجود وہ مسئلےکو حل کرن ے میں ناکام رہے۔'
انہوں نے ڈی ڈی سی باںڈی پورہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر توجہ دیں اور اسے جلد سے جلد حل کرنے کا حکم دیں۔