نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہوئے حملے کے خلاف کشمیر اکنامک الائنس نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اس واقعے کو دہشت گرد حملہقرار دیا۔
اس دوران انہوں نے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 49 مسلمانوں کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
سی این آئی کے مطابق کشمیر اکنامک الائنس نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں 49 نمازیوں کو شہید کرنے کے واقعے کے خلاف سرینگر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔ احتجاجی مظاہرین نے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں ہم تمارے ساتھ ہیں یہودیوں کی دہشت گردی نہیں چلے گی کے نعرے بلند کر رہے تھے ۔
احتجاج میں شامل کشمیر اکناملک الائنس کے شریک چیرمین فاروق احمد ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیوزی لینڈ میں نمازیوں پر حملے کوانسانیت اور امنِ عالم کے لیے سیاہ المیہ قرار دیا ہے۔انہوں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ نمازیوں پر اس طرز کے حملے درندگی اور حیوانیت کی بدترین مثال ہے ۔
انہوں نے جاں بحق ہوئے لوگوں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے مسلمانان عالم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے نہ ہی دنیا پر راج کرنے کے سامراج کے خواب پورے ہونگے۔