احتجاجی مظاہرین کے مطابق ڈوڈہ میں گذشتہ کئی دنوں سے غیر ضروری طور سے بندشیں عائد کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سےکاروبار بے حد متاثر ہو گیا ہے۔
ڈوڈہ میں بندشوں کے خلاف احتجاج ان کا کہنا ہے جموں و کشمیر میں آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے بندشیں عائد کی جاتی کی ہے اور اس دوران غریب عوام پس جاتی ہے۔
آج صبح ہی سیول سوسائٹی کے ممبران اور عام لوگ پرانے بس اسٹینڈ پر جمع ہوئے اور انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ احتجاج میں بیوپار منڈل ڈوڈہ کے ممبران بھی شامل تھے ۔
احتجاجی مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ ڈوڈہ میں بے جواز لگایا گیا لاک ڈاؤن فوری طور ختم کیا جائے ۔ عوام کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ عوامی رائے جانے بغیر فیصلے کرتی ہے جو یہاں کی عوام کے خلاف ہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ اب جب کہ پورے ملک میں بندشیں ہٹائی گئی ہیں ڈوڈہ میں نئے سرے سے بندشیں عائد کر دی گئی ہیں جس وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔