احتجاج کرنے والے یوتھ کانگریس کے کارکنان نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا پتلہ نذر آتش کیا۔
پاکستان میں ننکانہ صاحب گردوارے پر حملے کے خلاف احتجاج اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے سکریٹری اعجاز چودھری نے کہا کہ 'پاکستان میں اقلیت میں رہ رہے سکھ مذہب مانے والے لوگوں پر ہجوم نے جس طرح گردوارے میں گھس کر توڑ پوڑ کی یہ قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے مرکزی سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ' امت شاہ نے اقلیت میں رہ رہے لوگوں کے حق میں کھبی بھی بات نہیں کی۔'
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں جمعے کو معمولی جھگڑے پر مشتعل ہجوم نے سکھوں کے مذہبی مقام گرودوارہ ننکانہ صاحب کے باہر تقریباً چار گھنٹے تک مظاہرہ اور احتجاج کیا۔
یہ مظاہرہ اور احتجاج اس وقت شروع ہوا جب دودھ دہی کی ایک دکان پر ہونے والے ایک جھگڑے نے طول پکڑا اور اسے علاقے میں ایک پرانے واقعے کے ساتھ ملانے کی کوشش میں مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔