اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج - ریاست جموں و کشمیر کر ماور نوگام

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ ماور نوگام سڑک پر پچھلے دس سالوں سے ہورہی سست رفتاری کام پر مقامی ٹرانسپورٹرز نے متعلقہ حکام کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔

سڑک کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 11, 2019, 8:39 AM IST

مقامی لوگوں اور ٹرانسپورٹرس نے قلم آباد مارکیٹ میں اس وقت اپنا احتجاج درج کیا جب بیکن حکام کے چیف انجینئر نے نوگام ماور کا دورہ کیا اور یہاں بیکن کی جانب سے سڑکوں پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

اس دوران مقامی لوگوں اور ٹرانسپورٹرز نے 99 آر سی سی بیکن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک پر پچھلے دس برس سے چل رہے کام میں کوئی تیزی نہیں لائی جارہی ہے جس کے سبب ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سڑک کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج

احتجاجی افراد نے بیکن حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان سڑکوں پر ناقص مٹریل ڈالا جارہا ہے جس کی وجہ سے کچھ ہی مہینوں کے بعد یہ سڑکیں کھنڈارت میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میگڈیم سرینگر سے لایا جارہا ہے، تقریباً دوسو کلو میٹر دور سے یہ میگڈیم لایا جارہا ہے جو یہاں نوگام تک کافی ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔ جبکہ جا نکاروں کے مطابق میگڈم کا ٹمپریچر 180 ڈگری ہونا چاہئے لیکن یہاں تک پہچانے تک 40 ڈگری رہ جاتا ہے جو ڈالنے کے قابل نہیں رہتا لیکن بیکن حکام اسی کو ادھر ادھر کر کے سڑکوں پر ڈال رہے ہیں جس سے کچھ مہینے بعد ہی یہ اکَھڑ جائے گا۔

لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اگلے مہینے کے اندر اندر سڑک مذکورہ پر کام تیز رفتاری سے شروع ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کے جو مشکلات ہے وہ دور ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details