اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیری شاعر ساگر نذیر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے سرفراز - prominent kashmiri poet bags sahitya akademy

وادیٔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے جواں سال شاعر ساگر نذیر کو ساہتیہ اکادمی کے 'یوا پرسکار' سے نوازا گیا ہے۔

کشمیری شاعر ساگر نذیر ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے سرفراز

By

Published : Sep 21, 2019, 1:42 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:08 AM IST


ساہتیہ اکادمی کے ایگزیکٹیو بورڈ نے ساگر نذیر کو ان کی کشمیری تصنیف 'تھر آنگنچ' (صحن کی ڈالی) کے لیے 'یوا پرسکار ایوارڈ 2019' کے لئے نامزد کیا تھا۔

آسام کے ڈبرو گڑھ میں ہونے والی ایک تقریب میں ساگر نذیر کو یوا پرسکار سے نوازا گیا ہے۔ انہیں انعام میں پچاس ہزار روپے کی رقم، ایک توصیفی سند اور ایک مومنٹو عطا کیا گیا ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چکر پٹن علاقے سے تعلق رکھنے والے ساگر نذیر کشمیری زبان کے ممتاز شاعر، نقاد اور مترجم ہیں۔ انہیں چھ قلم کاروں میں سے اس پروقار ایوارڑ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

ساگر نذیر نے کہا کہ وہ کشمیری زبان و ادب کے فروغ کے لئے کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا: 'میں پچھلے کئی برسوں سے کشمیری زبان و ادب کے لئے کام کررہا ہوں۔ انشاء اللہ آگے بھی جاری رکھوں گا۔ یہاں بہت نوجوان ہیں جو لکھتے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ میرے اس ایوارڈ سے ان کے شوق اور جذبے میں اضافہ پیدا ہو۔ یہ ایوارڈ اصل میں کشمیری زبان کو ملا ہے'۔

ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے ساگر نذیر کو اپنی کشمری شاعری کی بدولت کافی شہرت نصیب ہوئی ہے۔ اُن کے لکھے کشمیری گانے وادی کے گھر گھر میں مشہور بھی ہیں اور سنے بھی جاتے ہیں۔

انہوں نے کئی مشہور کشمیری گانے تحریر کئے ہیں جن میں 'بانگہ درایوکھ ژانگہ ما آکھ'، 'مہ چھو چونی محبت یاد پیوان' وغیرہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں جنہیں ریڈیو کشمیر پر بھی وقتاً فوقتاً نشر کیا جاتا ہے۔

ساگر نذیر نے کئی کتابیں، جن میں سے بیشتر شعری مجموعے ہیں، تصنیف کی ہیں، ان تصانیف میں تھر آنگنچ، پہلی محبت، زون موج، پنجرچ ہیر خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے درجنوں کتابیں مرتب کی ہیں جن میں عینہ تہ انہار، عشقچ ووتھ، بال چھس پراران، مچھل خاب، خاب، لولہ باغ، کلیات مخمور اور نورہ ووتھ خاص طور پر سرفہرست ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ساہتیہ اکادمی کے ایگزیکیٹو بورڈ نے گزشتہ ماہ اگرتھلہ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں سال2019 کے ساہتیہ اکادمی ایوارڑ کے لئے کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو شاعروں ناجی منور اور ساگر نذیر کو نامزد کیا تھا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 11:08 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details