کلچرل اکاڈمی کی جانب سے ثقافتی پروگرام کا اہتمام ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال میں واقع تاون ہال میں جموں وکشمیر کلچرل اکاڈمی آف آرٹ اینڈ لینگویجز کی جانب سے مصنف اور شاعر ڈاکٹر جوگندر سنگھ شان کے اعزاز میں میٹ دی ایمیننٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام بھرت سنگھ سکریٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اور لینگویجز کی رہنمائی میں کیا گیا۔
پروگرام میں سینئر ترین ادیب اور معروف دانشور اور نوجوان سکالرز موجود تھے۔ ڈاکٹر جوگندر سنگھ شان پنجابی میں 15 کتابوں کے معروف مصنف ہیں۔ انہوں نے 1968 سے لکھنا شروع کیا، جسے وافی کے باہر کے پنجابی اسکالرز اور مصنفین کی برادری نے سراہا تھا۔
ساجد یحییٰ نقاش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر جوگندر سنگھ شان کی پنجابی ادب میں شاندار خدمات کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شان سنگھ ایک اخلاق مند انسان ہیں اور بھرپور اشاعتی میرٹ کا حامل ہے۔ جہاں نوجوان اور ابھرتے ہوئے ادیب ان نامور ادبی شخصیات کے تعاون سے متعلق معلوامات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Annual Urdu Mushaira کاروانِ شعرائے اردو کی طرف سے سرینگر میں یک روزہ مشاعرے کا انعقاد
انہوں نے اکاڈمی کے سکریٹری بھرت سنگھ جے کے اے سی ایل اور ایڈیٹر شیرازہ پوپندر سنگھ کی طرف سے کشمیر صوبے کے دور دراز علاقوں میں ادبی پروگرام منعقد کرنے کے رول کی بھی تعریف کی۔