منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں "آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ" کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پروگرام میں بلاک لورن کے مختلف پنچائیتوں کے پنچوں, سرپنچوں, نوجوانوں کے ساتھ ساتھ معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے پروگرام کا اہم مقصد حالیہ دنوں اور سال نو کے دوران جن نوجوانوں نے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دوردراز پسماندہ علاقہ بلاک لورن کا نام ریاستی سطح پر روشن کیا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے انہیں بہترین اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔
آسرا چیریٹیبل ٹرسٹ" کے چئیرمین ایس پی ریاض احمد تانترے کی جانب سے بلاک لورن اور منڈی کے متعدد تعلیمی اداروں کے اساتذہ سماجی و سیاسی کارکنان کو بھی پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔