اس پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ جو بھی جسمانی طور پر معذور بچے( بہرے اور گونگے) ہیں ان کو خصوصی طور پر تعلیم دی جائے اور پھر یہ بچے بھی دوسری عام بچوں کی طرح زندگی بسر کرسکیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرم انچارج نازیہ ہرا نے کہا کہ ' ایسے بچوں کو کسی بھی سپیشل اسکول میں نہ ڈالا جائے، ان کو اپنے ہی ماحول میں اڈجسٹ ہونے کا موقعہ دیا جائے۔'
'معذور بچے بھی سماج کا حصہ ہیں' نازیہ ہرا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی بھی مدد نہیں ملتی ہمارے پاس ابھی 150 بچے ہے اور ہر ایک بچے پر ایک مہینے میں 1800 روپے کا خرچہ آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ہم ہمت سے کام کام کرتے ہے۔ ہم ان بچوں کو ہر قسم کی تربیت دیتے ہیں۔
ہم عوام کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے کام کو تشہیر کریں کیونکہ یہ بچے بھی ہمارے سماج کے حصہ ہیں۔