پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں گزشتہ 14 نومبر سے شروع ہونے والے 70 ویں آل انڈیا کوآپریٹو ویک کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام محکمہ کوآپریٹو پلوامہ نے کیا تھا اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں محمکہ کوآپریٹو سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے افسران و ملازمین کے علاؤہ مختلف کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی اس تقریب کا مرکزی موضوع تھا انٹرپرینیورشپ کی ترقی اور پبلک پرائیویٹ کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مضبوط بنانا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کوآپریٹو سوسائٹیز کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور مزید کہا کہ کوآپریٹو سیکٹر میں ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔