اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں جموں و کشمیر پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے پروگرام منعقد - ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر

ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈگری کالج وومنز اننت ناگ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اننت ناگ میں جموں و کشمیر پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے پروگرام منعقد
اننت ناگ میں جموں و کشمیر پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے پروگرام منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 5:08 PM IST

اننت ناگ میں جموں و کشمیر پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے پروگرام منعقد

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈگری کالج وومنز اننت ناگ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات نے جوش و خےوش کے ساتھ حصہ لیا۔

اس میں پیس فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیاض احمد بٹ، فوج کی 1 راشٹریہ رائفلز کے برگیڈیئر چوہان مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے جبکہ سابق ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد خان نے پروگرام کی صدارت کی۔۔اس موقعہ پر ،ڈی ایف او اننت ناگ ،کالج کی پرنسپل و دیگر کئی شخصیات سمیت طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود رہی ۔

ڈگری کالج وومنز اننت ناگ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں خواتین کے حقوق ،بیٹیوں کی اہمیت اور سماج کو منشیات سے پاک بنانے پر خیالات کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر امن اور سماجی خدمات کے تئیں پیس فاونڈیشن کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی ،جبکہ مقررین نے نوجوان نسل کو سماجی برائیوں ،منشیات اور انتشار سے دور رکھنے پر زور دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:رامبن میں ضلع ترقیاتی کمشنر بشیر الحق چودھری کی قیادت میں میٹنگ

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف سماجی برائیوں سے پیس فاونڈیشن جیسی تنظیموں کا ایک اہم کردار ہے۔پروگرام میں اسکولی بچوں کی جانب سے کلچرل پروگرام اور موسیقی پیش کی گئی ۔۔بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details