جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے آیوشمان بھارت پردھان جن اروگیہ یوجنا صحت اسکیم لانچ کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 'شاید جموں و کشمیر پہلی ریاست / مرکزی علاقہ ہے جہاں یہ اسکیم ہر شہری کے لیے دستیاب ہوگی۔'
قابل ذکر ہے کہ ملک کے باقی حصوں میں آیوشمان بھارت پی ایم جے وائے صرف غریب لوگوں کے لئے دستیاب ہے۔
امت شاہ نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم جے اے وائی صحت کے آغاز کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کہا کہ 'جموں و کشمیر پہلی ریاست / مرکزی علاقہ ہے جہاں یہ اسکیم ہر شہری کے لیے دستیاب ہوگی۔ یہ وزیر اعظم کی جموں و کشمیر سے وابستگی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ہر کشمیری اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آج سے اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں ۔'
مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس اہم اسکیم کے آغاز سے آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر کے صحت کے شعبے میں یکسر تبدیلیاں آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 'تقریبا 15 لاکھ خاندان 5 لاکھ روپے تک کی تمام صحت کی سہولیات مفت میں حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ یہ اسکیم صرف غریبوں کے لئے ایوشمان بھارت یوجنا کے نام پر پورے ملک میں لاگو کی گئی ہے۔ تقریبا دو برسوں میں 60 کروڑ غریب لوگوں نے اس اسکیم سے بھر پور فائدہ اٹھایا اور یہ اسیکم صحت کے شعبے میں اچھا کام کر رہی ہے۔ انھیں متعلقہ اسپتالوں میں آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس اسکیم کے لئے جموں و کشمیر میں تقریبا 229 سرکاری اور 35 نجی اسپتال ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ان اسپتالوں میں داخل مریضوں کے 5 لاکھ روپے تک کے اخراجات حکومت ہند اور جموں و کشمیر انتظامیہ برداشت کرے گی۔'