اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یہ ٹول ٹیکس نہیں بلکہ 'غنڈہ ٹیکس' ہے'

آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ضلع سامبا میں جموں پٹھان کوٹ شاہراہ کے سروور مقام پر ٹول پلازہ لگانے کے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے فیصلے کے خلاف لکھن پور سے کشمیر تک غیر معینہ مدت ہڑتال شروع کی ہے۔

'یہ ٹول ٹیکس نہیں بلکہ 'غنڈہ ٹیکس' ہے'

By

Published : Oct 17, 2019, 6:12 PM IST

جموں کٹھوعہ بس ایسوسی ایشن کے صدر گرمیت سنگھ نے کہا کہ 'ٹول پلازہ کو فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ ٹرانسپورٹرز کے لیے ٹول ٹیکس ادا کرنا ممکن نہیں ہے۔'

'یہ ٹول ٹیکس نہیں بلکہ 'غنڈہ ٹیکس' ہے'

سنگھ نے مزید کہا کہ 'ٹرانسپورٹرز ایک طرف کی کراسنگ کے لیے 225 روپے ادا کرنے کے لیے مجبور کیے جارہے ہیں جو کہ نا انصافی ہے'۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ 'ٹول پلازہ مکمل طور پر بند کیا جائے۔ ہم ٹول ٹیکس ادا نہیں کر سکتے ہیں۔ ہم روڈ ٹیکس اور ہر دوسرا ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ یہ ٹول ٹیکس نہیں بلکہ 'غنڈہ ٹیکس' ہے۔

غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے باعث سڑک پر مسافروں کی کوئی گاڑی نظر نہیں آئی جس کی وجہ سے مقامی لوگ پریشان ہیں۔

ہڑتال کی وجہ سے ماتا ویشنو دیوی کے مندر جانے والے افراد اور سیاحوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details