اردو

urdu

ETV Bharat / state

استاد کی گرفتاری، جعلی پوسٹر چسپاں

نجی اسکول کے ٹیچر گرفتاری اور پوسٹروں نے عام لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کردی ہے، خاص طور پر ان لوگوں کو جن کا نام پوسٹروں پر لکھا گیاہے۔

استاد کی گرفتاری، جعلی پوسٹر چسپاں
استاد کی گرفتاری، جعلی پوسٹر چسپاں

By

Published : Sep 30, 2020, 10:01 AM IST

پلوامہ پولیس نے کاکاپورہ کے علاقے میں ایک نجی اسکول کے استاد کو گرفتار کیا۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ استاد علاقے میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرتا تھا اور مقامی لوگوں کو دھمکایا کرتا تھا جس کے بعد موصلہ شکایت پر پولیس نے اسے گرفتار کیا۔

پولیس نے ایک بیان جاری کیا کہ پولیس اسٹیشن کاکاپورہ کو گنڈی پورہ کاکاپورہ کے مقامی لوگوں کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ 10 ستمبر 2020 کو تنظیم لشکر اسلام کی جانب سے پوسٹر چسپاں کیے گئے تھے۔

استاد کی گرفتاری، جعلی پوسٹر چسپاں

پولیس نے بتایا کہ پوسٹروں میں کچھ نوجوان طلباء سمیت بعض نوجوانوں کو دھمکی آمیز پیغامات کے ساتھ ساتھ جسم فروشی اور سیکیورٹی فورسز کے مخبروں میں ملوث ہونے کی عکاسی کی گئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ان پوسٹروں نے عام لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کردی ہیں خاص طور پر ان لوگوں کو جن کا نام پوسٹروں پر لکھا گیا ہے۔

ملزم کی شناخت مزمل احمد ڈار ساکن گنڈی باغ کاکاپورہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مذکرہ ملزم کو پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھا گیا ہے۔

تحقیقات کے دوران افسران کو معلوم ہوا کہ ملزم کو علاقے کے کچھ افراد کے ساتھ ذاتی دشمنی ہے اور انہیں بدنام کرنے کے لیے ملزم نے جعلی تنظیم کے لیٹر ہیڈ پر پوسٹر تیار کیے تھے اور اسے عوامی مقامات پر چسپاں کیا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ ملزم پامپور میں نجی تعلیمی انسٹی ٹیوٹ میں بطور استاد کام کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details