کشتواڑ: جموں و کشمیر گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کے پرنسپل Principal Of GDC Kishtwar پروفیسر انیرودھ شرما Prof. Anirudh Sharma نے ڈیپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کشتواڑ سے درخواست کی کہ صبح کالج اور اسکولز کھلنے کے وقت زیادہ سے زیادہ ٹریفک پولیس تعینات کیے جائیں تاکہ ٹریفک جام نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کی واجہ سے اکثر طلباء اور اسٹاف وقت پر کالج نہیں پہنچ پاتے ہیں۔ Principal Of GDC Kishtwar Appeals Authorities To End Traffic Choas۔
کالج پرنسپل نے اسٹاف اور طلباء کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر DC kishtwar اور ایس ایس پی کشتواڑ SSP Kishtwar کو ایک درخواست لکھا، جس میں لکھا گیا کہ کالج طلباء، اسٹاف اور اسکولی بچوں کو ٹرفیک جام کی وجہ سے کالج اور اسکولز آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے ٹریفک جام کے مسئلہ کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی۔