منڈی:اس سلسلے میں اس حوالے سے سماجی کارکن حافظ قاسم اور عبدالجبار و دیگر مقامی شہریوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاک لورن کی گیارہ پنچائیتوں کی قریب بیس سے پچیس ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل پرائیمری ہلتھ سینٹر لورن جس کا نہ مین گیٹ ہے اور نا ہی چار دیواری ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کا ہلتھ سینٹر کے بیچو بیچ سے راستہ لگا ہوا ہے اور اکثر یہاں جانور بھی گُھس آتے ہیں۔ جبکہ اس کے علاوہ بلخصوص ہلتھ سینٹر کے لیے ایک بجلی کی سپیشل لائن درکار تھی۔ کیونکہ ہلتھ سینٹر میں رکھی ایکسرے مشین بغیر بجلی کے عوام کے کسی کام کی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہلتھ سینٹر میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ایکسرے کرانے کی غرض سے اکثر منڈی یا پونچھ جانا پڑتا ہے۔ جس کو لیکر بارہا متعلقہ محکمہ کے عہدیداران کے زیر غور معاملہ لایا بھی گیا۔ تاہم باوجود اس کے اس متعلق تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گیے۔