اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ - کشمیر میں ٖاشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر ی عوام مسلسل نامساعد حالات سے دو چار ہیں۔ وہیں روز مرہ کی خورد نوش والی اشیاء کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر مزید اضافے نےعوامی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

وادی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

By

Published : Oct 25, 2019, 11:50 PM IST

دودھ کی پیکنگ کرنے والی نجی کمپنیز نے فی لیٹر دودھ میں از خود دو روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے سبب اب بازاروں میں فی لیٹر دودھ 42 روپے میں دستیاب ہے۔

وادی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

صارفین کے مطابق مرغ فروشوں نے بے تحاشا اضافہ کرکے فی کلو مرغ کی قیمت 150 روپے کردی ہے اور میوہ فروش بھی اپنی مرضی کے مطابق میوہ فروخت کررہے ہیں۔

صارفین کی شکایت ہے کہ انتظامیہ نے جہاں عوام کی معمول کی زندگی میں گذشتہ 81 دنوں سے کئی مشکلات پیدا کی ہیں، وہیں انتظامیہ اور محکمہ امور صارفین نے اشیاء خوردنی کی قیمتوں کو لے کر دکانداروں اور دیگر مختلف کمپنیز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئےکشمیر کے محکمہ امور صارفین کے ڈائریکٹر محمد قاسم وانی نے کہا کہ 'دودھ سبزی اور مرغ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے تاجروں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'محکمہ بازاروں میں گراں فروشی کو روکنے کے لیے مختلف ٹیمز روانہ کرکے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں اور سبزی فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا۔'

عوام کی شکایت ہے کہ دارالحکومت سرینگر میں محکمہ امو ر صارفین کی ناک کے نیچے اس قدر گراں فروشی کا بازار گرم ہے وہیں وادی کے دیگر قصبوں میں بھی حالات اس سے ابتر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details