صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہفتے کے روز سے بند رہنے کے بعد آج اسکولز اور کالجز سمیت تمام تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیا گیا ۔
سنجیو ورما نے کہا کہ بابری مسجد - رام مندر اراضی تنازع سے متعلق فیصلے سے قبل جموں خطے میں تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ آج دوبارہ تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ ایودھیا کیس پر فیصلے سے قبل جموں و کشمیر سمیت کئی ریاستوں میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا تھا۔