اردو

urdu

By

Published : Aug 23, 2022, 11:01 PM IST

ETV Bharat / state

pahari Struggle for Rights: پہاڑیوں کا حقوق کو لیکر پریس کانفرنس

پونچھ میں پہاڑی طبقہ اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے مشترکہ طور پرایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں پہاڑیوں کے حقوق کو لیکر بات کی گئی۔

پہاڑیوں کے حقوق کو لیکر پریس کانفرنس کا انعقاد
پہاڑیوں کے حقوق کو لیکر پریس کانفرنس کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں منگل کے روز پہاڑی طبقہ اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر پہاڑیوں کے حقوق کو لیکر ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔ Press conference on rights of pagari


پریس کانفرنس کے دوران سماجی کارکن پیر زادہ بلال احمد مخدومی نے کہاکہ گزشتہ چالیس سال سے ہم پہاڑی اپنے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں۔ تاہم گوجر طبقہ کے کچھ عناصر کو ہماری جدوجہد اور مرکزی حکومت کے نیک ارادوں سے تکلیف ہورہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پہاڑیوں کے حقوق کے خلاف اور پہاڑی لوگوں کے خلاف جو انتشار پھیلاکر اپسی بھائی چارہ کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں اور لیفٹنٹ گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف کرروائی عمل میں لائے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

پریس کانفرنس کے دوران پیر زادہ بلال مخدومی۔ پیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فرنٹ کے سیکرٹری خالد کرمانی, سماجی کارکن شکیل احمد، تنویر احمد تانترے، محمد رفیق کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details