جموں: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اپنے جموں و کشمیر کے دورے کے دوسرے دن جمعرات کو جموں کے ہوائی اڈے پر پہنچیں۔ یہاں کے بعد وہ ماتا ویشنو دیوی کے دیدار کے لیے پہنچ گئیں۔ ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے ساتھ انہوں نے اسکائی واک کا افتتاح کیا۔ اس دوران جے ایم سی کے میئر راجندر شرما نے صدر جمہوریہ کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر جموں وکشمیر کے لیفٹیںںٹ گورنر منوج سنہا بھی ان کے ہمراہ تھے۔جموں ہوائی اڈے پر جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر راجندر شرما اور دیگر سول اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔صدر جمہوریہ کے دورے کے پیش نظر کٹرہ میں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا اور گاڑیوں وغیرہ کی تلاشی بھی کی جا رہی تھی۔قبل ازیں انہوں نے سری نگر میں راج بھون کے آڈیٹوریم کے احاطے پر پگوڈا کا پودا لگایا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: 'راج بھون آڈیٹوریم سری نگر کے احاطے میں پگوڈا کا پودا لگانے کے لئے معزز محترمہ درو پدی مرمو جی کے ہمراہ تھا'۔