اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت لوگوں کے مسائل تیز تر بنیادوں پر حل کرنے کی وعدہ بند'

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ موجود حکومت لوگوں کے مسائل کو تیز تر بنیادوں پر حل کرنے کی وعدہ بند ہے اور اس تعلق سے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں۔

By

Published : Feb 3, 2020, 11:35 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:06 AM IST

'حکومت لوگوں کے مسائل تیز تر بنیادوں پر حل کرنے کی وعدہ بند'
'حکومت لوگوں کے مسائل تیز تر بنیادوں پر حل کرنے کی وعدہ بند'


مشیر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے جموں کنونشن سینٹر کنال روڈ میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگو ں کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران کیا۔

مشیر موصوف نے کہا کہ لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ دربار کے دوران 37 وفود اور 63 افراد جن کا تعلق جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں سے تھا، نے فاروق خان کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل اُن کی نوٹس میں لائے۔

جن وفود نے مشیر کے ساتھ ملاقات کی اُن میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ریٹائرڈ فائرمین، ایس آر او 43 برائے سال 1994ء، ایس آر او 376 پولیس محکمہ کے اُمید وار، بابا دیپ نگر گنگیال، مینڈھر، مرہامہ بجبہاڑہ، ڈوگیاں بہو جموں، بشیر گجر بستی ستواری، چھنی ہمت کے وفود بھی شامل ہیں۔

جموں وکشمیر یوٹی کے مختلف ضلعوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے انفرادی طور فاروق خان کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مسائل ان کی نوٹس میں لائے۔

فاروق خان نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کئی ایک مطالبات کو موقعہ پرہی حل کرنے کی ہدایات دیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details