اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: پری پیڈ صارفین موبائل فون کی گھنٹی بجنے کے منتظر - 35 لاکھ کے قریب پری پیڈ صارفین کے فون ہنوز غیر فعال ہی

انتظامیہ کی جانب سے لینڈ لائن فون سروس مرحلہ وار بنیادوں پر بحال کی جاچکی ہے وہیں رواں ماہ کی چودہ تاریخ سے پوسٹ پیڈ موبائل خدمات کو بھی ڈھائی مہینے کے طویل عرصے کے بعد بحال کیا جاچکا ہے لیکن وادی میں تقریباً 35 لاکھ کے قریب پری پیڈ صارفین کے فون ہنوز غیر فعال ہیں۔

پری پیڈ صارفین موبائل فون کی گھنٹی بجنے کے منتظر

By

Published : Oct 29, 2019, 5:39 PM IST


صارفین مسلسل 85 دنوں سے اس انتظار میں ہیں کہ ان کے موبائل فون کی گھنٹی کب بجے گی؟

انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز پری پیڈ فون بحال کرنے کو وادی کشمیر میں امن و امان میں خلل پڑنے اور غیر ضروری افواہ بازی کے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

پری پیڈ صارفین موبائل فون کی گھنٹی بجنے کے منتظر۔ویڈہو

لیکن دوسری جانب پری پیڈ صارفین انتظامیہ سے یہ سوال بھی پوچھ رہے ہیں کہ اگر 40 لاکھ کے قریب پوسٹ پیڈ صارفین کے موبائل فون بحال کیے جاچکے ہیں تو 35 لاکھ کے پری پیڈ کو بحال کیا جانا سکیورٹی کے اعتبار سے خطرہ کیوں کر بن سکتے ہیں؟

سرینگر سے تعلق رکھنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سکیورٹی خطرے کا بہانہ بنا کر جان بوجھ کر پری پیڈ سروس بحال نہں کر رہی ہے جس کے لیے صارفین کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اکثر و بیشتر تجارت پیشہ افراد، خواتین اور طلبا پری پیڈ فون سروس کو استعمال میں لاتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین ماہ سے ان کے فون بند پڑے ہیں اور وہ اپنے عزیز و اقارب دوستوں و رشتہ داروں سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔

پری پیڈ صارفین موبائل فون کی گھنٹی بجنے کے منتظر

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس بات کی بھی وضاحت کرے کہ پریپیڈ فون سروس کس طرح سکیورٹی اور امن و قانون کے لیے خطرہ ہے؟

مقامی لوگوں کے مطابق حکومت کو وادی کشمیر میں پری پیڈ سروس بحال کرنے کے انتظامات کرنے چاہیے تاکہ 35 لاکھ پریپیڈ صارفین بھی لینڈ لائن اور پوسٹ پیڈ فون استعمال کرنے والوں کی طرح ہی مواصلاتی نظام سے استفادہ کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details