اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں پریمئر لیگ کا انعقاد - جموں و کشمیر نیوز

نوجوانوں کو منشیات کی لت اور سماجی برائیوں سے دور رکھنے کی غرض سے جموں کشمیر اسپورٹس کونسل نے ضلع اننت ناگ کے مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے جے کے پریمئر لیگ کا آغاذ کیا۔

اننت ناگ میں پریمئر لیگ کا انعقاد
اننت ناگ میں پریمئر لیگ کا انعقاد

By

Published : Jan 2, 2021, 4:53 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات کی لت اور سماجی برائیوں سے دور رکھنے کی غرض سے جموں کشمیر اسپورٹس کونسل نے ضلع اننت ناگ کے مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے جے کے پریمئر لیگ کا آغاذ کیا ہے۔

ویڈیو
لیگ میں فُٹبال، ہاکی، کبڈی اور والی بال جیسے کھیل شامل ہیں۔ جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں بلترتیب فٹبال، والی بال، کبڈی کی 6 جبکہ ہاکی کی 4 ٹیمیں شامل ہیں۔لیگ کے تحت تمام میچز ضلع اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جو تقریبا ایک ہفتہ تک جاری رہے گا.ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے اسپورٹس کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رکھنے اور تندرستی کو بڑھانے اور ان کے ہنر کو باہر لانے کے لئے یہ ایک مفید پہل ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details