اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے حاملہ خاتون فوت - pregnant woman died due to negligence of doctors

ریاست جموں و کشمیر کے جموں خطے کے بخشی نگر علاقے میں آج ریشم گڈ علاقے کے لوگوں نے شالیمار ہسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف زبردست احتجاج کیا ۔

ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے حاملہ خاتون فوت

By

Published : Apr 26, 2019, 8:59 PM IST

واضح رہے کہ بیدنا شرما نامی خاتون کو 22 اپریل کی درمیانی رات کو تب شالیمار ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب وہ درد زہ میں مبتلا تھی۔

ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے حاملہ خاتون فوت

متاثرہ کے اہل خانہ کا الزام ہیں کہ ڈاکٹروں نے انہیں تین روز تک ہسپتال میں داخل کیا اور تیسرے روز کہا گیا کہ ان کے بچے کا پیٹ میں ہی انتقال ہوگیا۔ بعد میں حاملہ خاتون کی سرجری کی گئی لیکن سرجری ان کے لیے موت ثابت ہوئی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے رادھیکا شرما نے کہا کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے بیدنا کی موت واقع ہوئی کیونکہ ان کا تین دن تک علاج نہیں کیا گیا اور بعد میں سرجری کرکے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

رادھیکا شرما نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قصوروار ڈاکٹروں کو سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details